زارا نور نے اپنی زندگی کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)خوبرو اور دلکش اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی زندگی کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔مقبول ترین فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں زارا نور نے کہا کہ مس کیرج سے پہلے میں نے ڈاکٹر کو بتایا تھا کہ میں ڈپریشن کی مریض ہوں پچھلے سال میں اس کے لیے دوائیاں بھی لیتی رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اب ڈپریشن کی دوائیاں لینی چھوڑ دی ہیں، اگر میرا بچہ نہ بچ سکے تو مجھے کوئی نیند کی گولی دے دیں تاکہ میں ڈپریشن سے بچ سکو۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Pakistan (@epkdaily)


زارا نور نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے مجھے کوئی دوائی نہیں دی اور جس دن میرے بچہ ضائع ہوا، میں صبح تک سو نہیں سکی۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے لیے وہ وقت بہت مشکل تھا، میں تکلیف اور بےحد دکھ سے دوچار تھی کیونکہ میں نے اپنا پہلا بچہ کھو دیا تھا۔
واضح رہے کہ زارا نور اور اسد صدیقی نے رواں سال کے آغاز میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔واضح رہے کہ اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی۔