جنت مرزا کی سالگرہ کے موقع پر منگیتر عمر بٹ نے انوکھا تحفہ دے دیا؛ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سالگرہ کے موقع پر منگیتر عمر بٹ نے انوکھا تحفہ دے دیا۔گزشتہ دنوں جنت مرزا کی سالگرہ کی شاندار تقریب کے موقع پر ان کے منگیتر عمر بٹ نے انوکھا تحفہ دے کر سب کر حیران کردیا۔

جنت مرزا کی سالگرہ پر ان کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔


عمیر بٹ نے جنت کو سالگرہ پر تحفے کے طور پر سونے کا سیٹ دیا اور یہ ان کی سالگرہ کا اب تک کا بہترین سرپرائز تھا۔


جنت مرزا کے مداحوں کی جانب سے ان کو دعائیں اور سالگرہ کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔


اس سے قبل جنت مرزا نے سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی اپیل تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ سیلاب سے پاکستان کا بہت نقصان ہوا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ انتقال کر گئے ہیں اور جو حیات بھی ہیں ان کو ہماری مدد کی ضرورت تھی کیونکہ ان کے گھر سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)


انہوں نے کہا کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ان لوگوں کی مدد کریں۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے یو اے ای کے صدر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان میں موجود سیلاب متاثرین کی مدد کی۔
واضح رہے کہ جنت مرزا انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔