ارطغرل غازی کے اداکار سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے،امدادی سرگرمیوں میں شریک
کراچی (قدرت روزنامہ)ترکیہ کے مشہور ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں عبدالرحمان کا کردار نبھانے والے جلال آل پاکستان آئے ہوئے ہیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ترکیہ کے مشہور اداکار پاکستان میں صرف سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آئے ہیں۔
جلال آل کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار خود سیلاب متاثرین میں سامان تقسیم کر رہے ہیں۔
Welldone My Brother in Pakistan In Flood Relief Camp
🇵🇰🇹🇷@celalalnebioglu pic.twitter.com/IMksMTHhfT— Cengiz Coskun (@CengizCoskuun) September 12, 2022
حال ہی میں اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جلال آل سیلاب متاثرین بچوں کو ترکیہ بولنا سکھا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار بچوں کے ساتھ مل کر نعرہ لگاتے ہیں کہ ترکیہ زندہ باد ، پاکستان زندہ باد۔