صرف 22 یونٹس کا بل 10 ہزار سے زائد، فخرِ عالم کا کے الیکٹرک سے سوال

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار فخرِ عالم نے صرف 22 یونٹس کا بل 10 ہزار سے زائد آنے پر کے الیکٹرک سے سوال پوچھ لیا ہے۔حال ہی میں پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار فخرِ عالم نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں بجلی کے بل کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صرف 22 یونٹس کا بل 10 ہزار 4 سو 83 روپے آیا ہوا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اس بل کی رقم کو اگر 22 یونٹس پر تقسیم کیا جائے تو ایک یونٹ 5 سو روپے کا بن رہا ہے تو یہ کس حساب سے بل آیا ہے۔


گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ مجھے پاکستانی عوام پر افسوس ہے مگر میں کے الیکٹرک کی تعریف ضرور کروں گا اگر وہ مجھے اس کی وضاحت دیں۔بعدازاں کے الیکٹرک نے فخرِ عالم کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بل کے پچھلے حصے میں بل کے حوالے سے وضاحت موجود ہے۔