قومی اسمبلی کے ضمنی اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات اور قومی اسمبلی کی 8 ضمنی نشستوں پر ملتوی شدہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا . الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 23 اکتوبر کو ہو گی .


یہ فیصلے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے . الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کےاضلاع سےمتعلق رپورٹ منگوائی جارہی ہے حیدرآباد میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ جلد مقرر کر دی جائےگی .

. .

متعلقہ خبریں