شہزادی ڈیانا کا کردار کونسی مشہور اداکارہ کرنے والی ہیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین اپنے نئے پراجیکٹ میں شہزادی ڈیانا کا کردار نبھائیں گی۔اداکارہ اپنے آنے والے ڈرامے میری شہزادی میں شہزادی ڈیانا کی پُر کشش زندگی کی عکاسی کرنے والی ہیں۔
اس ڈرامے کو عاصم شاہ نے لکھا ہے جبکہ قاسم علی مرید اس ڈرامے کے ہدایتکار ہیں۔
میری شہزادی میں عروہ حسین، علی رحمٰن، شبیر جان اور قوی خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ اداکارہ عروہ حسین پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔