عمران خان ناکام جلسوں کے بعد اب اپنے کارکنوں کوکال کا لالی پاپ دے رہے ہیں، حناپرویز بٹ

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام جلسوں کے بعد اب اپنے کارکنوں کوکال کا لالی پاپ دے رہے ہیں۔تحریک انصاف اور عمران خان کو پاکستان اور قوم سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ایک طرف تمام سیاسی =جماعتیں سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں ۔دن رات وزیر اعظم سیلاب متاثرین کے پاس پہنچ رہے ہیں انکے مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں۔
پوری دنیا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے تشویش کا اظہار کررہی ہے۔لیکن عمران خان اوراسکے چمچوں کو اپنی سیاسی دکانداری کی فکر پڑی ہے۔مسلم لیگ (ن) اپنے قائد میاں نوازشریف کی ہدایت پر بلاتفریق سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا میاں نوازشریف نے پہلے دن ہی پارٹی کو ہدایت کی تھی کہ سیاست ساری عمر ہوتی رہے گی لیکن یہ وقت متاثرہ افراد کی مدد کا وقت ہے۔

پاکستانی اپنے تمام دوست ممالک اور مشکل کی گھڑی میں سیلاب کے متاثرہ افراد کی مدد کرنے والے ممالک کے مشکور ہیں ۔عمران خان جو مرضی کرلیں وہ اب اپنی چوریوں سے بچ نہیں سکتے۔فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیسز عمران خان کی چوری کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔توہین عدالت کا معاملہ عدلیہ کا ذاتی معاملہ ہے۔عمران خان نے جلسے میں یاک خاتون جج کو دھمکی دی ۔اب عدالت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک ملزم کی بجائے خاتون جج کا تحفظ یقینی بنائے۔

WhatsApp
Get Alert