انٹر بینک: ڈالر 235 روپے کا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں روپے کی قدر نہ سنبھل سکی، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر 68 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 235 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 131 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 143 کی سطح پر موجود ہے۔
کاٹن ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روئی کی قیمت میں فی من 500 روپے کمی ہوئی ہے، روئی کی فی من قیمت 500 روپے کم ہونے کے بعد 22 ہزار روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار رہا اور ڈالر انٹر بینک میں 2 روپے 40 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہوا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی…

3 mins ago

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے…

4 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ…

10 mins ago

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر فیض آباد…

20 mins ago

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

1 hour ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

2 hours ago