پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، حکومت نے پاکستان سے سرخ فیتے کے کلچر کے خاتمے کا عزم کیا ہے۔یہ بات وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ، جام کمال اور مصدق ملک نے سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ سعودی تجارتی وفد پاکستان کے اہم دورے پر ہے، پاکستان کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو بھی تجارت میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا، سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 30 سے 35 کے قریب سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان آئے ہوئے ہیں، پاکستانی اور سعودی کمپنیاں آپس میں مل بیٹھ کر عالمی سطح پر اپنے کاروبار کو بڑھانے پر بات چیت کر رہی ہیں، ہم ملک سے مایوسی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہمارے ملک کے نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، ہم مدد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں، پہلے مدد کی بات کی جاتی تھی، اب کاروبار کرنے کی بات کی جاتی ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آج سعودی عرب کے کاروباری افراد پاکستان میں موجود ہیں اور پاکستانی کمپنیوں سے بات کر رہے ہیں، اس کے نتیجے میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے، پہلے حکومت سے حکومت کے معاہدے ہوئے، اب بزنس سے بزنس کے معاہدے ہوں گے، حکومت نے پاکستان سے سرخ فیتے کے کلچر کے خاتمے کا عزم کیا ہے۔
وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، سعودی عرب کے تاجر پاکستان کی معیشت میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، کئی سعودی سرمایہ کار نجی حیثیت میں بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں، مختلف مرحلوں میں سعودی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔

Recent Posts

کلکتہ نائٹ رائڈرز تیسری مرتبہ آئی پی ایل چیمپیئن بن گئی، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے فائنل میں کلکتہ نائٹ…

11 mins ago

سر پر شیونگ کریم ڈال کر ٹیبل ٹینس کی گیندیں پھنسانے کا انوکھا عالمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلسل گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے سر پر…

19 mins ago

آئندہ 2 روز تک کن علاقوں میں شدید ترین گرمی اور لو چلنے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 2 روز کے…

32 mins ago

5 دہائیوں بعد پہلی مرتبہ بھارت میں آرمی چیف کو ایکسٹینشن کیوں ملی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں 5 دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ آرمی چیف جنرل منوج…

37 mins ago

قوم کی مفت خدمت نہیں ہوسکتی، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا، ماہرین معیشت کی تجاویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت ملک کے سرکردہ اقتصادی اور معاشی…

45 mins ago

بادشاہ نے ہنی سنگھ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہنی سنگھ نے بھارت میں موسیقی کی دنیا میں کافی عرصہ راج…

53 mins ago