سبزیاں بیچتا تھا اور ریڑھی بھی لگائی ۔۔ ارشاد بھٹی نے اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات کے بارے میں پہلی بار حیران کن انکشاف کردیا
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کسی تعارف کے محتاج نہیں . اِرشاد بھٹی اپنے بے باک تبصروں اور تجزیوں کی وجہ سے پاکستانی میڈیا میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں .
ارشاد بھٹی کے کامیاب ہونے کے پیچھے ان کی بہت محنت شامل ہے . انہوں نے کسی پروگرام میں اپنی ماضی کی باتوں کو کبھی شئیر نہیں کیا تاہم اس مرتبہ انہوں نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے .
ایک سوال کے جواب میں اِرشاد بھٹی نے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں سبزیاں بیچیں، ریڑھیاں لگائیں، کئی پارکوں میں سویا ہوں . انہوں نے بتایا کہ خواب بہت تھے مگر سو نہیں پاتا تھا کیونکہ آکر کوئی نہ کوئی اٹھا دیتا تھا . اینکر پرسن جاوید شوہدری کے پروگرام میں انہوں نے اپنے والد کے بارے میں بتایا کہ والد کھیتی باڑی کرتے تھے ساتھ ہی چھوٹی چھوٹی جگہوں پر ملازمت کی .
ارشاد بھٹی کی کامیابی کے پیچھے والدہ کی دعائیں بھی شامل تھیں . وہ اکثر پروگراموں میں والدہ کا ذکر کرتے ہوئے اشکبار ہوجاتے ہیں کیونکہ انہیں اپنی والدہ کے ساتھ گزارے گئے لمحات یاد آتے ہیں . انہوں نے اپنے پروگرام میں والدہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ کا اس وقت انتقال ہوا جب میں اسکول بھی نہیں جاتا تھا . انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے میرے لیے پنجیری بنائی، یونیفارم اور قاعدہ لے کر رکھا ہوا تھا . ان کا درد بھرے لہجے میں کہنا تھا کہ میرے پاس تو اپنی ماں کی تصویر بھی نہیں ہے . ان کی 32 سال کی عمر میں وفات ہوئی . ارشاد بھٹی کے مطابق ان کے والد نے دوسری شادی کرلی تھی اور وہ اپنی دوسری ماں کی خدمت کرتے ہیں .
معروف صحافی اِرشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ جب کسی کی ماں کو دیکھتا تو میں سوچتا ہوں کہ وہ کتنا امیر آدمی ہے .