ہنستی مسکراتی بچی ۔۔ کسے معلوم تھا یہ بچی بڑی ہو کر مشہور اداکارہ بننے گی، پہچانیں یہ کون ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان اوربھارت ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں لوگ فلمی ستاروں کی نجی زندگی کے بارے میں جاننے کے بھی شوقین ہوتے ہیں اور مداحوں کی دلچسپی کے پیش نظر اکثر فنکار اپنی نجی اور بچپن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ڈالتے رہتے ہیں تاکہ ان کے مداح ان کے بچپن اور ابتدائی زندگی کے بارے میں بھی جان سکیں۔


اس تصویر میں نظر آنے والی یہ معصوم سی بچی بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے ہیں، بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اننیا ماضی کے معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں۔ اننیا پانڈے کی وجہ شہرت بالی وڈ فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2، پتی پتنی اور وہ، بنی۔
فلموں میں آنے سے قبل اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا جبکہ اننیا پانڈے شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان میں ایک مختصر دورانیے سین کے لیے بھی شامل ہوئیں مگر بدقسمتی سے فلم کی فائنل ایڈیٹنگ میں اس سین کو شامل نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اداکارشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیخلاف منشیات کیس میں بھی اننیا کا نام سامنے آیا تھا تاہم انہوں نے آریان خان کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔


اداکارہ اننیا پانڈے اداکار ایشان کھٹر کے ساتھ فلم کھالی پیلی میں کام کریں گی، فلم کی شوٹنگ اسی ماہ دوبارہ شروع کی جائے گی۔ مقبول خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دیپکا پڈوکون اور سدھانت چترویدی بھی شریک ہوں گے۔