حافظ آباد (قدرت روزنامہ) موٹر وے پر ٹریلر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے .
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا .
حادثے میں ٹریلر ایک مسافر وین سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے .
حادثہ موٹر وے ایم ٹو کوٹ سرور انٹر چینج کے قریب پیش آیا، پولیس حکام کے مطابق مسافر وین کا ڈرائیور ٹائر بدل رہا تھا کہ ٹریلر گاڑی سے ٹکرا گیا .
یاد رہے گذشتہ ماہ ملتان کے قریب موٹر وے ایم فائیو پر رات گئے آئل ٹینکر اور مسافربس میں خوفناک تصادم ہوا تھا ، جس کے بعد زورداردھماکا ہوا اور پھر رات کی تاریکی میں ہر طرف آگ اور دھواں چھا گیا .
المناک حادثے میں 22 افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے تھے .
. .