والد کو تکلیف میں دیکھ کر بیٹیاں پریشان ہو گئی تھیں ۔۔ بیٹی والد کے کس کام میں ہاتھ بٹا رہی ہیں؟ بیٹیوں سے متعلق دلچسپ معلومات

کراچی (قدرت روزنامہ)شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، ان کی محبت اور بیٹیوں سے لگاؤ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی جاتے ہیں، اپنی بیٹیوں میں سے کسی ایک کو ضرور لے کر جاتے ہیں، جہاں انہیں لگتا ہے کہ بیٹیوں کی موجودگی ضروری ہے .

شاہد آفریدی کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے، جنہوں نے ہر بار بیٹی پیدا ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا، ان کی بیٹیاں بھی والد کا بازو بن کر ان کے قدم سے قدم ملاتی نظر آتی ہیں .

اپنے بوم بوم آفریدی کا تعلق ویسے تو پٹھان خاندان سے ہے، جو کہ قبائلی علاقوں سے جا ملتا ہے، جہاں سے متعلق عام خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خواتین کی تعلیم یہاں عام شہروں کے مقابلے میں کم ہے، لیکن اس کے باوجود شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کو دنیا کی ہر خوشی دی، اور دیں بھی کیوں نا جب بیٹیاں بھی والد کے ہر فرمان پر سر تسلیم خم کرتی ہوں اور ہر بیٹی والد سے محبت کا نرالا انداز رکھتی ہو .


سماء کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی بھی موجود تھیں، اینکر کے سوال پر اقصیٰ کا کہنا تھا کہ دل کرتا ہے تو کچن میں جا کر کچھ بنا لیتی ہوں، مجھے سب سے اچھی جگہ ترکی لگتی ہے، اگلی بار انشاءاللہ فیملی کے ساتھ ترکی جاؤںگی، جس پر والد نے فورا لقمہ دیتے ہوئے کہا اب شادی کے بعد جانا گھومنے . اسی طرح دوسری بیٹی کو دبئی گھومنے کا بے حد شوق ہے، کہنا تھا کہ میں پوری زندگی دبئی میں رہ سکتی ہوں، جس پر والد نے فورا کہا کہ ہاں تمہاری شادی کرادیتے ہیں .
والد اور بیٹیوں کے درمیان محبت اور دوستی سے ایسا محسوس ہی نہیں ہو رہا تھا کہ یہ والد اور بیٹیاں بات کر رہے ہیں بلکہ ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے دوست ہوں . شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کو ہر موقع پر سپورٹ کیا ہے . دوسری جانب بیٹیوں کو بھی فیملی کے ساتھ عید منانے میں لطف آتا ہے .


شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کو ایک بہترین والدبن کر دکھا رہے ہیں، جبکہ بیٹیاں بھی والد کا سر فخر سے بلند کرتا دکھائی دے رہی ہیں . والد شروعات میں تو تنہا ہی نکلے تھے مگر اب ان کی بیٹیاں بھی والد کا دایاں بازو بن گئی ہیں، اور کیوں نا بنیں، خود والد نے بھی بیٹیوں کا خیال رکھا، ایک دوست کی طرح بیٹیوں کو بہترین مشورے دیتے . نہ صرف گھر پر بلکہ کرکٹ میچ میں بھی توجہ بیٹیوں پر ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے اس عمل سے ان لوگوں کو بھی بیٹیوں کی اہمیت کا اندازہ ہوا جن کا خیال تھا کہ بیٹیاں باپ کا بازو نہیں ہوتیں .

بڑی بیٹی انشاء آفریدی والد کو تنہا نہیں چھوڑتی ہیں، جب کبھی موقع ملتا ہے تو والد کے ساتھ فاؤنڈیشن کے لیے کار خیر کے سلسلے میں والد کے ساتھ نکل پڑتی ہیں . اسکارف اوڑھے، برقع پہنے والد کے ہمراہ انشاء انسانیت کا پیغام عام کر رہی ہیں، شاہد کی آفریدی کو مداح سمیت پاکستانی اس لیے بھی بے حد پسند کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے گھرانے میں اخلاقی روایتوں کو آج بھی برقرار رکھا ہوا ہے، جبکہ بیٹیوں کو کھل کر سپورٹ بھی کرتے ہیں .
بیٹی بیمار ہو تو والد کے گلے سے پانی تک نہیں اترتا ہے، ایسی ہی ایک تصویر نے سب مداحوں سمیت صارفین کو بھی افسردہ کر دیا تھا جب شاہد آفریدی کی بیٹی اسپتال میں زیر علاج تھی اور لالا اپنے لخت جگر کو جذباتی انداز سے دیکھ رہے تھے .

اسی طرح جب والد انجری کی وجہ سے اسپتال گئے تو بیٹیاں بھی پریشان ہو گئی تھیں، لیکن والد کا بازو سچ مچ بن کر دکھایا .

. .

متعلقہ خبریں