مایا علی شمالی علاقہ جات کی سیر پر، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی قابل اور باصلاحیت اداکارہ مایا علی نے کم وقت میں اس انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے ہیں۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اداکارہ مایا علی نے ہمیشہ ہر کردار کو بہت کمال سے نبھایا بھی ہے۔ان دنوں اداکارہ مایا علی شمالی علاقہ جات کی سیر پر ہنزہ گئی ہوئی ہیں جہاں سے وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے سیر کی تصاویر مستقل شیئر کر رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آج اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہیں جس میں ان کا نیا روپ دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)


مایا علی کی مذکورہ ویدیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ وادی ہنزہ میں موجود ’عطا آباد جھیل‘ کی سیر کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں خیران کن اور دیکھنے والی بات یہ بھی ہے کہ مایا علی کشتی بھی بخوبی چلا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)


ان تصاویر میں عطا آباد جھیل کا منظر دیکھا جاسکتا ہے جہاں مایا علی لائف جیکٹ پہنی ہوئی اپنی بوٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ گلگتی انداز میں اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)


ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مایا علی نے خود کو گلگتی روپ دینے کے لئے گلگتی ٹوپی پہنی ہوئی ہے جبکہ اور اسکے ساتھ ہی انہوں نے گلگتی چادر کا بھی انتخاب کیا ہے۔