انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد لندن سے برابستہ دبئی پاکستان پہنچ گئی، پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ایوی ایشن زرائع کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ۔

ایئر پورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔پولیس حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں ہوٹل لایا گیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہونگے،

سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو ہوگا۔پاک انگلینڈ سیریز کے چار میچز میچ20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے

جبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے میچ کی گیٹ منی سیلاب زدگان کو دیگا۔واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔