مایا خان کا اپنی طلاق سے متعلق اہم انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف میزبان مایا خان نے اپنی طلاق سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔مایا خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کا انتہائی تکلیف دہ تجربہ لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 2011 میں میرا ایک شخص کے ساتھ نکاح ہوا تھا لیکن رخصتی نہیں اور اس ہی دوران وہ ایک بڑے تنازع میں پھنس گئی تھیں جس کے بعد انہیں کام سے بھی نکال دیا گیا۔

مایا خان نے بتایا کہ اس وقت میرے بھائی کو کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے ایک سال بعد وہ انتقال کر گئے اور میری طلاق بھی ہوگئی بعد ازاں میں نے ایک اور شخص سے دوبارہ شادی کی جو کہ بہت بڑی غلطی تھی اور میں ڈرتی تھی کہ کہیں دوبارہ سے میری طلاق نہ ہوجائے لیکن اللہ کی طرف سے مجھے ایسی طاقت ملی کہ میں لڑ سکوں۔انہوں نے بتایا کہ مجھے تھائی راڈ اور دل کا مسئلہ بھی ہوگیا تھا میں بہت ڈپریشن میں چلی گئی تھی کیونکہ بہت مشکل وقت تھا۔


مایا خان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں طلاق کو عورت کے لیے کلنک سمجھا جاتا ہے لیکن اسے اللہ کی طرف سے اس تجربے سے لڑنے اور خود کو دوبارہ اٹھنے کی طاقت ملی۔



اس سے قبل مایا خان نے اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے معاملے پر افواہیں پھیلانے والے افراد سے مطالبہ کیا تھا کہ ان دونوں کے مشکل وقت کو مزید مشکل نہ بنائیں۔
مایا خان کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوریز میں سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے معاملے پر افواہیں پھیلانے والے افراد کو کہا گیا تھا کہ دونوں اداکاروں نے اپنا گھر اور پیار کھو دیا ہے، انہیں زندگی کے مشکل وقت میں تنہا چھوڑ دیا جائے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


انہوں نے لکھا کہ دونوں اپنی محبت کی امید سے بھی محروم ہوگئے ہیں مگر لوگ ان کے حوالے سے افواہیں پھیلانے سے باز نہیں آ رہے۔
ٹی وی میزبان نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سجل علی اور احد رضا کی تصاویر شیئر کرکے ان کے مشکل وقت کو مزید مشکل نہ بنائیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sagargram1 (@sagargram1)


مایا خان نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں وہ لوگوں کو اپیل کر رہی تھیں کہ ان دونوں کے حوالے سے افواہیں پھیلانا بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی زندگی کے مسائل کا کچھ علم نہیں ہوتا مگر دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔