اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کی جانب سے یوکرائن کو اسلحے فراہم کرنے کی خبریں خطرناک ہیں . اگر یہ خبریں سچ پر مبنی ہیں تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گیاور اسکیبرے اثرات پورے پاکستان کے عوام پر پڑیں گے .
باچا خان مرکز پشاور سے جاری
بیان میں اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان کا کہناتھا کہ پرائی جنگوں میں کودنا ہمیشہ خطرناک نتائج لے کر آتا ہے . پچاس سال قبل جن غلط پالیسیوں کو بنیاد بنا کر ہم جس پرائی جنگ کا حصہ بنے تھے اسکے ثمرات آج تک بھگت رہے ہیں . انہی غلط فیصلوں کی بدولت پختون خطے میں آج تک خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے . پاکستان اور عوام کے بہتر مفاد میں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا . ان کا مزید کہنا تھا کہ اے این پی کے شروع ہی سے موقف ہے کہ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر اور برادرانہ تعلقات میں ہی ہماری بقا ہے . تعلقات بہتر ہوں گے تو آزادانہ تجارت اور آمدورفت کی راہ میں رکاوٹیں نہیں ہونگی . کاروبار، تجارت اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، جس سے معیشت مستحکم ہو گی . ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے ہمیشہ امن کیلئے کوششیں کیں ہیں اور آج بھی ہر قسم کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں . بطور ریاست پاکستان اگر مصالحت کیلئے کردار ادا نہیں کرسکتا تو فریق بننے سے گریز کرے . اس طرح کے اقدامات اگر ایک طرف بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں تو دوسری جانب ملک کے اندر بھی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں . ابھی بھی وقت ہے، چند لوگوں کے ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر کردار آگے بڑھنا ہوگا .
. .