اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق گردش کردہ خبریں بےبنیاد ہیں۔
اوگرا ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 ستمبر 2022 کی رات کو کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
کل سے پیٹرول کی قیمت میں 9.62 روپے کمی کا امکان، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں اضافہ ہوسکتا ہے
ترجمان اوگرا کا مزید کہنا تھا کہ غلط معلومات پھیلانے سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبر سے کم ہونے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔
زرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04 روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…