حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شاہد خان آفریدی نے شرکت کی جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی گلوکار شہزاد رائے بھی موجود تھے . شو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی پاکستان کی نوجوان نسل کے حوالے سے فکر مند ہوگئے . اس حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کل ہر چھوٹے بچے کے ہاتھ میں موبائل فون دے دیا جاتا ہے جبکہ یہ وقت ایک بچے کی نشو نما اور تربیت کا ہوتا ہے جس میں وہ سوشل میڈیا سے منسلک ہوجاتا ہے .
شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے لئے ایجوکیشن کا ہونا لازمی ہے، چاہے وہ وائے فائی کی ڈیوائس کو آن کرنا ہی کیوں نا ہو . انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر اب تک 3 مرتبہ پابندی عائد کی جاچکی ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ ہر بار اس پر سے پابندی ختم کردی جاتی ہے . شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ٹک ٹاک کا استعمال بہت غلط کر رہی ہے جس کی وجہ سے اب تک متعدد حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں . اس دوران شاہد آفریدی نے شہزاد رائے کو مخاطب کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی بات پر زور دیا ہے . خیال رہے کہ شاہد آفریدی اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں اور اسی بدولت کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں . حال ہی میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق شاہد آفریدی پاکستان کے سب سے مشہور کھلاڑی ہیں . . .View this post on Instagram