سجل علی کا کرش کون؟ اداکارہ کے بیان نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سجل علی اپنے اپنے کرش کے بارے میں بتا کر مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔سجل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ایک تصویر شئیر کی جس کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا بھی سنا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی یہ اسٹوری دیکھ کر لگتا ہے کہ سجل علی کا نیا کرش آریان خان ہیں جسے دیکھنے کے بعس سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
16 2 169x300

16 3 1 241x300
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جیسے اداکارہ اروشی روتیلا نے نسیم شاہ کو اپنا کرش کہا ویسے ہی سجل علی نے آریان خان کو اپنا کرش بنا لیا بات برابر۔

16 4 1 240x300
اس سے قبل اداکارہ سجل علی کی چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی تھی۔اداکارہ سجل علی نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔
یہ فلم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی تخلیق کردہ ہے جو اس کی شریک پروڈیوسر سمیت مصنفہ بھی ہیں۔ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی تھی۔


ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ سجل علی کی عمران خان کے دونوں بیٹوں کے ساتھ بھی تصاویر بنائی گئیں۔