نسیم شاہ کی بھانجیوں کیساتھ خوبصورت تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اپنی بھانجیوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جس میں ان کے ساتھ بھانجیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو جہ بہت ہی پیاری ہیں اور ان کے ساتھ انجوائے کر رہی ہیں۔


وائرل تصاویر کو نسیم شاہ کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔اس سے قبل سری لنکن ماڈل و اداکارہ یہالی تاشیہ بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی شاندار کارکردگی کی معترف ہوگئی تھیں۔
یہالی تاشیہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


ویڈیو میں نسیم شاہ کی جانب سے سری لنکا کی پہلی وکٹ گِرانے پر پریشانی اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔یہالی تاشیہ سے پہلے دو بھارتی اداکارائیں بھی نسیم شاہ کی شاندار کارکردگی پر ان کی گرویدہ ہوچکی ہیں۔
خیال رہے کہ نسیم شاہ نے ایشیا کپ 2022ء میں اپنی بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے ہی پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا اور اپنی بہترین کارگردگی پر شائقین کرکٹ سے خوب داد بھی وصول کی ہے۔