فاسٹ بولر محمد حسنین کی ویڈیو دیکھ کر مداح چونک گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے بہترین گٹار بجا کر اپنےمداحوں کو حیران کر دیا۔محمد حسنین جتنی تیز رفتاری سے گیند کرتے ہیں اتنی ہی مہارت کے ساتھ گٹار بجانا بھی جانتے ہیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حسنین کی گٹار بجانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد حسنین کسی گانے کی دھن پر مہارت کے ساتھ گٹار بجا رہے ہیں۔
یہ تو معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے تاہم محمد حسنین کے فینز کی جانب سے ناصرف ان کے چھپے ٹیلنٹ کی تعریف کی جا رہی ہے اور ویڈیو کو شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔