نوازشریف کب واپس آ رہے ہیں ؟ صحافی کے سوال پر مریم نواز نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کر دی ہے جس میں پیشی کیلئے مریم نواز عدالت پہنچیں اور کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف سے صحافیوں نے غیر رسمی گفتگوکے دوران نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جلد آئیں گے ۔
عدالت میں سماعت کے بعد واپسی پر میڈیا سے مریم نواز نے تفصیلی گفتگو کی جس میں ان کا کہناتھا کہ عمران خان حکومت میں ہو یا نہ ہو اس کا مقصد ملک کو تباہ کرنا ہے ، جس طرح کی اس نے آئی ایم ایف سے جو ڈیل کی اسی کو ہی دیکھ لیں،جو کچھ یہ کر کے گیا ہے اس کے بہت لمبے اثرات ہوں گے، اس بندے نے جاتے جاتے بھی پہلے معاہدہ کیاپھر اسی معاہدے کو توڑ کر پاکستانی معیشت کی کمر توڑ دی۔
یہ ایک فتنہ ہے اسے تباہی کیلئے لانچ کیا گیا ہے، اس سے کسی بھی شخص کا کچھ بھی محفوظ نہیں ہے، اس شخص نے جج کے بارے میں جس طرح کے الفاظ استعمال کیے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی بھی نارمل شخص ایسی باتیں نہیں کر سکتا، عوامی ٹیکس کا پیسہ جو سیلاب زدگان پر لگنا چاہیے اس پیسے سے عمران خان ہیلی کاپٹر چلا رہے ہیں اور فوٹو شوٹ کروا رہے ہیں۔