ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود کی واپسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 اور نیوزی لینڈ میں سہہ فریقی ٹیم کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے اسکواڈ میں 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے جبکہ اسکواڈ کے ہمراہ 3 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی ساتھ رکھا گیا ہے۔
اس ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (وائس کپتان)، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔
اسی طرح اس ٹیم کے ساتھ جن تین ریزرو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دہانی شامل ہیں۔خیال رہے کہ یہی اسکواڈ نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلے گا۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ
اسی طرح دورہ پاکستان پر آئی انگلینڈ کی ٹیم سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں مقابلہ کرنے کے لیے الگ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (وائس کپتان)، عابر جمال، ابرار احمد، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہنواز دہانی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فخر زمان انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔