سعودی عرب کی فضا سوگوار ،سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی فضا سوگوار ہو گئی،سعودی شہزادہ عبدالکریم بن سعود انتقال کرگئے۔ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی خبر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے۔ شہزادہ عبدالکریم بن سعود کی نمازجنازہ آج بعد نماز مغرب مسجدالحرام میں ادا کی گئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ عبدالکریم سعودی عرب کے دوسرے فرمانروا شاہ سعود بن عبدالعزیز کے 49 ویں بیٹے تھے۔ان کی والدہ شہزادی سارہ بنت ماضی آل غانم الفھری القحطانی تھیں، شہزادہ عبدالکریم 1960 میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے پرائمری، مڈل اور ثانوی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا بھی گئے تھے۔

Recent Posts

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

8 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

13 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

31 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

36 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

47 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

54 mins ago