صدر پاکستان نے جسٹس عمرعطا بندیال کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی ملک میں عدم موجودگی میں وہ قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔واضح رہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج ہیں۔