ملالہ یوسف زئی کا شوہر کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوبل انعام یافتہ وادیٔ سوات کی بیٹی، ملالہ یوسف زئی کی جانب سے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
ملالہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر عصر ملک کے ہمراہ گزارے گئے چند خوبصورت لمحوں کو تصویروں میں سمونے کی کوشش کرتے ہوئے ایک پوسٹ اور نوٹ شیئر کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Malala (@malala)


ملالہ کا اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے ہمسفر کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے سب سے اچھے دوست اور شوہر عصر ملک کو سالگرہ مبارک۔
ملالہ کا عصر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ہم نے جتنے لمحے ایک ساتھ گزارے ہیں آپ نے اُن سب میں بے حد خوشی، ہنسی اور زندگی بھر دی ہے، آپ کی مسکراہٹ میرے چہرے کو روشن کرتی ہے، میں آپ کا ساتھ ہونے اور ہر چال کو ناکام بنانے پر بہت مشکور ہوں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Malala (@malala)


واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ملالہ یوسف زئی عصر ملک کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔