اصل تعیناتی کا مسئلہ پیپلز پارٹی اور شہباز میں پڑ گیا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اصل تعیناتی کا مسئلہ پیپلز پارٹی اور شہباز میں پڑ گیا ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان خوبصورت سوینگ کرا کے الگ ہو گیا ہے .


انہوں نے کہا کہ بلاول نے شہباز کے جہاز میں ثمر قند جانا بھی پسند نہیں کیا، پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہوسکتی ہیں ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہونگے . شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست اسکے گلے پڑ گئی ہے، وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا .

. .

متعلقہ خبریں