چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل چھٹی پر چلے گئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کے چیف سیکریٹری کامران علی افضل 14 روز کی چھٹی پر چلے گئے . چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل کی 17 سے 30 ستمبر تک چھٹی منظور کر لی گئی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے .

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی اینڈ ڈی عبد اللّٰہ سنبل کو قائم مقام چیف سیکریٹری پنجاب کا چارج دے دیا گیا ہے .
عبد اللّٰہ سنبل اب کامران علی افضل کی غیر موجودگی میں چیف سیکریٹری آفس کے معاملات دیکھیں گے . ذرائع کے مطابق کامران علی افضل نے گزشتہ ماہ 2 بار وفاق کوخدمات واپس لوٹانے کی درخواست کی تھی .
وفاق اور حکومتِ پنجاب اب تک چیف سیکریٹری کے لیے نیا نام فائنل کرنے میں ناکام رہے ہیں . ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کامران علی افضل نے پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے . ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامران علی افضل نے آخری حل کے طور پر رخصت کی درخواست دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں