سکول کا پہلا دن، بچے نے آتے ہی ماں سے اس کے بنے سینڈوچ کی شکایت کر ڈالی، ویڈیو وائرل
لاہور (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پربچے کی اپنی ماں سے اس کے بنائے سینڈوچ کی شکایت کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بچہ اپنی ماں سے اس کےبنائے سینڈوچ کی شکایت کرتا دیکھائی دیتا ہے ،
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکول کے پہلے دن ہی بچے نے مزیدار لنچ نہ ملنے پر اپنی والدہ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بہت برا سینڈوچ تھا جس پر اس کی والدہ بھی حیران ہوگئیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے جو کہ اس کی ماں کی جانب سے جاری کی گئی تھی اور وہ اب بہت وائرل ہو رہی ہے ،بچے کی ماں کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اور ویڈیو جاری کی گئی ہے جو کہ اس کی وائرل ویڈیو کے جواب میں بنائی گی ہے ، اس ویڈیو میں والدہ بچے سے یہ پوچھتی ہے کہ بیٹا آپ کی برے سینڈوچ والی ویڈیو کب کی ہے جس پر بچہ بتاتا ہے کہ وہ میرے سکول کی پہلے دن کی ویڈیو ہے اور اب میں فورتھ سٹینڈر میں ہوں۔
View this post on Instagram