امپورٹڈ حکومت بغیر کسی سمت کا تعین کئے چل رہی ہے ،ان کی اکلوتی کامیابی این آر او حاصل کرنا ہے ، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بغیر کسی سمت کا تعین کئے چل رہی ہے ، ان کی اکلوتی کامیابی پاکستان سے لوٹے گئے اربوں روپے کے بدلے ایک این آر او حاصل کرنا ہے ، قوم پوچھتی ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کا ذمہ دار کون ہے ۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو بے مثال مہنگائی کا سامنا ہے جو سب کو مار رہی ہے ، بیروزگاری بڑھ رہی ہے ، خوراک کی قلت پیدا ہو رہی ہے جبکہ روپیہ گراوٹ کا شکار ہے ۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ امپورٹڈ حکومت ایک مستحکم معیشت وراثت میں ملنے کے باوجود معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی۔
عمران خان نے مزید کہا اقتصادی سروے میں ہماری اقتصادی کارکردگی کو ملکی 70 سالہ تاریخ کی بہترین کارکردگی قرار دیا گیا۔