وزیراعلیٰ بلوچستان کا ضلع آواران کیلئے صحت، تعلیم اور بجلی کے منصوبوں کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ضلع آواران کیلئے صحت، تعلیم اور بجلی کے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے . وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے آواران میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آواران کا نہیں پورے بلوچستان کا خدمتگار ہوں، آوران میں تعلیم صحت کی سہولیات ہماری ترجیحات ہیں .

انہوں نے کہا کہ آج اپنے اس علاقے میں ہوں جہاں چند سال قبل حالات انتہائی خراب تھے، انسرجینسی نے ہمیں کئی سال پیچھے دھکیل دیا، فوج پاکستان کی قربانیوں سے آج آواران امن کا گہوارہ بنا .
‘ملک کی حفاظت اور سلامتی میں افواج پاکستان کا اہم کرداررہا ہے’
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں گرلز کیڈٹ کالج بنائیں گے یہ خواب شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا تھا، گرلز کیڈٹ کالج کا افتتاح شہید کی فیملی سے کرائیں گے . عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیلاب ہو زلزلہ یا امن امان کا مسئلہ ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج نے بھرپور مدد کی، قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنے اداروں کا احترام کرتی ہیں .
انہوں نے کہا کہ کسی کے انفرادی عمل پر اور پورے ادارے پر تنقید کرنا مناسب نہیں، ملک کی حفاظت اور سلامتی میں افواج پاکستان کا اہم کردار رہا ہے .
‘سیلاب ہمارے لئے کڑا امتحان ہے’
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسمبلی میں آج کوئی اپوزیشن نہیں، سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، سیلاب ہمارے لئے کڑا امتحان ہے، پورے صوبے میں نقصانات بہت زیادہ ہوئے ہیں . عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے، تنقید کرنے والے کرتے رہیں اس کی پرواہ نہیں .
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ خود جاؤں یا نہ جاؤں اصل مقصد عوام کو ریلیف ملنا چاہیےمیرے جانے سے پوری انتظامیہ پرٹوکول میں لگ جاتی ہے .
بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی شروع نہ ہوسکی
بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی شروع نہ ہو سکی . تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، زیارت، دکی، مسلم باغ، خانوزئی، پشین، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں سیکڑوں بےگھر خاندان خیموں سے محروم ہیں .
سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکیں بحال نہیں کی گئی ہیں . متاثرہ افراد نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کھانے کا سامان تو مل رہا ہے لیکن پکانے کے لیے برتن نہیں ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں میں بیماریاں بھی پھیلنے لگی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں