نادیہ حسین کی بابر علی کیساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ و نامور ماڈل نادیہ حسین کی اداکار بابر علی کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔نادیہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار ایک ڈائیلاگ پر لپسنگ کر رہے ہیں جسے دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔اس سے قبل نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جسے دیکھ کر لگا تھا کہ نادیہ حسین بھی بجلی کے بڑھتے ہوئے بل سے تنگ آچکی ہیں۔

انہوں نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی تھی جس میں اداکارہ کو ایک ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔وائرل ویڈیو کو نادیہ حسین کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا ۔
گزشتہ دنوں نادیہ حسین نے خواتین کو مشورہ دیا تھا کہ جیسے ہی وہ اپنی جسامت میں تبدیلیاں محسوس کریں تو انہیں فوری طور پر خون کے چند ٹیسٹ کروانے چاہئیے۔نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا تھا کہ میرا وزن بڑھتا ہوا محسوس ہوا اور کمر کے اردگرد چربی جمع ہونا شروع ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ چربی جمع ہونے کے علاوہ انہیں ورزش کے دوران بھی جلد تھکاوٹ ہورہی تھی اور مجموعی طور پر انہیں متعدد تبدیلیاں محسوس ہوئیں جس پر معالج سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے معالج کی ہدایات پر خون کے چند ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ ان کے تھائیراڈ کے کچھ ہارمونز میں کمی کے علاوہ ان میں آئرن، وٹامن ڈی اور وٹامن بی 12 کی کمی پائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ وٹامنز کی کمی کی تشخیص کے بعد سپلمینٹس اور مذکورہ وٹامنز سے بھرپور غذائیں کھانا شروع کردی ہیں اور اب وہ بہتری محسوس کر رہی ہیں۔ماڈل نے مداحوں اور خصوصی طور پر خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جسامت اور طبیعت میں تھوڑی سی تبدیلی کے بعد خون کے چند ٹیسٹ کرواکر اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ویڈیو پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تجاویز کو سراہا اور ان کی جانب سے کہی گئی باتوں کو فائدے مند معلومات قرار دیا۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

19 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

30 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

31 mins ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

35 mins ago

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

39 mins ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

47 mins ago