آمنہ شریف نے سمندر کنارے ایسی ڈریس میں کرایا فوٹوشوٹ،صارفین برہم

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اداکارہ آمنہ شریف ان دنوں مالدیپ میں چھٹیوں کا لطف اٹھا رہی ہیں . وہ اپنے اسٹائلش لُک کی وجہ سے سب کا دھیان کھینچ رہی ہیں .

آمنہ شریف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگاتار کئی ایسی تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں ان کا بولڈ لک دیکھنے کو مل رہا ہے اور ان تصاویر انٹرنیٹ پر جم کر وائرل ہورہی ہیں . آمنہ نے اپنے کریئر کی شروعات ٹی وی سیریل کہیں تو ہوگا سے کی تھی ، اس میں انہوں نے کشش کا کردار نبھاکر سرخیاں بٹوری تھیں .
آمنہ شریف کو ٹی وی سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ میں کومولیکا کا کردار نبھاتے دیکھا گیا تھا . انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر لال ، سفید ، آرینج اور پنک رنگ کی ویسٹرن ڈریس میں اپنی تصویریں شیئر کیں ، جس کو فینز نے کافی پسند کیا . چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ آمنہ شریف کی خوبصورتی کے لوگ دیوانے ہیں . ان کی ہر ادا پر فینس فدا رہتے ہیں .


ان کی ہر تصویر پر ہزاروں لائیکس آئے اور فینز نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی .

. .

متعلقہ خبریں