عائزہ اور دانش کی شادی کی سالگرہ کے خوبصورت لمحات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اوردلکش اداکارہ عائزہ خان اور ہینڈسم اداکار دانش تیمور ، ڈرامہ انڈسٹری کی وہ مقبول جوڑی ہے جو اب تک ہر کسی کی آئیڈیل رہی ہے۔

حال ہی میں اس جوڑے کی شادی کو 7 سال کا عرصہ مکمل ہوا ہے جس پر دونوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ایک دوسرے کو شادی کے 7 سال مکمل ہونے پر بے حد خوبصورت اور انوکھے انداز میں مبارکباد بھی دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


بعدازاں اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں دونوں میاں بیوی اپنی شادی کی ساتھویں سالگرہ پر کیک کٹنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ ’مجھے آج بھی یقین نہیں ہوتا ہے کہ کیسے ہماری شادی کو 7 سال گزر گئے ہیں ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


عائزہ خان نے مزید کہا ہے کہ ’ میری خواہش ہے کہ ہماری باقی کی زندگی بھی اسی طرح ہنسی خوشی اور ایک دوسرے سے محبت کرتے ہوئے گزر جائے، آمین‘۔

اسکے علاوہ بھی عائزہ خان نے دانش تیمور کے ساتھ اپنی خوبصورت اور یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


دونوں اس تصویر میں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی دونوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اورایک صارف نے کمنٹ میں دونوں ک مسکراہٹ کی تعریف کر دی۔

اس قبل بھی اداکارہ عائزہ خان نے دانش تیمور کے ساتھ تصویر پوست کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)