معروف بھارتی اداکارہ کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی اداکارہ میرا متھن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ میرا متھن کو دلت برادری کے خلاف ہتک آمیز زبان استعمال کرنے اور پھر پولیس کو اپنی گرفتاری پر دھمکانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق میرا متھن کے خلاف دلتوں کے لیے کام کرنے والی ایک جماعت کے رہنما نے درخواست جمع کروائی تھی، معاملہ پولیس تک پہنچنے پر میرا متھن کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں کہا کہ انہیں پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے دھکمی دی کہ اگر پولیس نے ان پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ اپنی جان لے لیں گی۔میرا نے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالین اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ان تمامہتھکنڈوں کے باوجود انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

11 2 5 300x171

واضح رہےکہ میرا متھن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دلت برادری سے تعلق رکھنے والے افراد جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اسی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا رہتا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ اس ذات سے تعلق رکھنے والوں کو تامل فلم انڈسٹری سے باہر نکال دیا جائے۔