معروف بھارتی اداکارہ کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی اداکارہ میرا متھن کو گرفتار کرلیا گیا ہے . سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ میرا متھن کو دلت برادری کے خلاف ہتک آمیز زبان استعمال کرنے اور پھر پولیس کو اپنی گرفتاری پر دھمکانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے .

رپورٹس کے مطابق میرا متھن کے خلاف دلتوں کے لیے کام کرنے والی ایک جماعت کے رہنما نے درخواست جمع کروائی تھی، معاملہ پولیس تک پہنچنے پر میرا متھن کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں کہا کہ انہیں پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے . انہوں نے دھکمی دی کہ اگر پولیس نے ان پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ اپنی جان لے لیں گی . میرا نے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالین اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مدد کی اپیل بھی کی تھی . ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے . واضح رہےکہ میرا متھن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دلت برادری سے تعلق رکھنے والے افراد جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اسی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا رہتا ہے . صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ اس ذات سے تعلق رکھنے والوں کو تامل فلم انڈسٹری سے باہر نکال دیا جائے . . .

متعلقہ خبریں