کہیں سادگی سے شادی کرکے کھاناسڑک پربیٹھے غریبوں کوکھلادیاجاتاہے ،توکہیں 400 لوگوں کاکھاناہی برباد ہوگیا

(قدرت روزنامہ)شادی زندگی کاایک ایساپوائنٹ ہے جوانسان کی زندگی کوتبدیل کردیتاہے مالی طور پربھی جسمانی اورذہنی طورپربھی ،شادی کایہ دن انسان کے لیے اہمیت رکھتاہے نہ صرف دولہااوردلہن کے لیے بلکہ گھروالوں کے لیے بھی ،کیونکہ اس رشتے سے نہ صرف امیدیں جڑی ہوتی ہیں بلکہ عزت کابھی تعلق ہوتاہے . دلہادلہن سمیت گھروالوں کے لیے یہ ایک مشکل اوراہم ترین دن ہوتاہے .

اسی حوالے سے آج ایک خبرلیکرآئے ہیں جس میں بتائیں گے کہ کس طرح شادی کادن بھیانک بن گیاجس نے سب کووہ دن کبھی بھولنے نہیں دیا . زیادہ رونے سے دلہن انتقال کرگئی،بھارتی ریاست مشرقی اڑیسہ میں ایک ایساواقعہ پیش آیاجہاں رخصتی کے وقت دلہن زاروقطاررورہی تھی ویسے تورونافطری ہے مگر صورتحال اس وقت افسوسناک اوربھیانک ہوگئی جب دلہن رونے کے باعث انتقال کرگئی . بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق سونپورکے ایک گائوں سے تعلق رکھنے والی دلہن گپتسواری ساہو کے ساتھ آیا . نوبیاہتاجوڑ اخوشی خوشی رخصتی کے لیے تیارتھاکہ دلہن گھروالوں سے آخر ی مرتبہ ملتے ہوئے جذبات پرقابونہ رکھ سکی اورزاروقطار روپڑی . شروع میں توسب نے اسے فطر ی عمل قراردیامگر صورتحال اس وقت تشویشناک ہوگئی جب دلہن کی حالت غیرہوگئی ڈاکٹرز کے مطابق دلہن کی موت حرکت قلب بندہونے کی وجہ سے ہوئی . رات میں رخصتی صبح طلاق:بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے شادی کی تقریب کو مچھلی بازار بنا دیا تھا . واقعہ کچھ یوں ہے کہ دلہن کے گھر شادی کی تقریب جاری تھی، باراتی اور رشتہ دار دلہن کے گھر موجود تھے کہ گھر سے 1 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور طلائی زیورات چوری ہوگئے . یہ خبر ملتے ہی گھر میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا . دلہن کے گھر والوں نے دلہے کے بھانجے اور ایک خاتون پر چوری کا الزام عائد کر دیا جس کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی . چوری کی رقم اور زیورات کی بازیابی تک دلہن والوں نے دولہے والوں کو بندی بنا لیا تھا . اس طرح رات میں ہونے والی شادی کا اگلے روز ہی طلاق پر اختتام ہو گیا تھا . بیٹی کو 15 منٹ میں رخصت کر دیا . یہ واقعہ شہرقائد میں پیش آیاجہاں لاک ڈائون کے دوران شادی ہالز بندہوگئے تھے . شادی کی تقریب میں استعمال ہونے والی تمام چیزیں بھی اس حد تک ناپیدتھیں کہ لوگ خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت سہولیات کی بناپرشادیاں کررہے تھے . کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد عرفان کاکہناتھاکہ ہمیں رخصتی سے چند گھنٹے پہلے بتایاگیاکہ بیٹی کی رخصتی گھر سے ہوگی . اس صورتحال میں ہم نے 400افراد کودعوت دی تھی مگر مجبوراًرشتہ داروں کومنع کرناپڑااورصرف 100لوگ ہی شرکت کرسکے . کیونکہ میراگھرصرف تین کمروں پرمشتمل ہے . محمد عرفان نے بتایاکہ رشتہ دار تنگی کی شکایات کررہے تھے اس لیے مجبوراً مجھے اپنی بیٹی کو15منٹ میں رخصت کرناپڑانہ صرف 400افرادکے لیے بنایاگیاکھانابربادہوابلکہ میری بیٹی کی شادی بھی بربادہوگئی . دعوت ولیمہ غریب بچوں کے ساتھ:یہ واقعہ بھی کراچی میں پیش آیاجہاں ایک جوڑے نے اپناولیمہ انتہائی سادگی سے کیا،اس جوڑے نے اپنے ولیمے کاکھاناکراچی کے غریب بچوں میں تقسیم کیا . اس احسن اقدام پرنہ صرف سوشل میڈیاصارفین اس جوڑے کوداد دے رہے ہیں بلکہ شادی کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں