بھارت نے کابل میں سفارتخانہ بند کردیا ، سفیر اور عملے کو واپس

کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھارت نے اکبل میںا پنا سفارتخانہ خالی کرنے اور سفیر سمتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کردیا ۔

بھارتی طیارہ ایک سو بیس افراد کو لے کر کابل سے نئی دہلی روانہ ہوگیا ہے ، بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہےہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا سی 17 طیارہ کابل ائیر پورٹ سے 120 بھارتی شہریوں کو لے کر دہلی روانہ ہوگیا ، طیارہ امریکی افواج کی طرف سے فراہم کردہ سیکیورٹی کے حصار میں بھارتی شہریوں کو لیرک کابل ائیر پورٹ سے روانہ ہوگیا ۔

بھارتی شہری افغانستان کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تھے اور انہیں کابل ائیر پورٹ پر لایا گیا تھا۔ بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر افغانستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے الیکٹرانک ویزا متعارف کرا رہا ہے جس سے ویزا درخواستوں میں تیزی آئے گی ۔