سندھ

سندھ: ڈائیریا، ملیریا جیسی وبائی بیماریاں جنم لینے لگیں

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیضہ، ڈائیریا، ملیریا اور دیگر وبائی امراض جنم لینے لگے۔محکمۂ صحت سندھ کے مطابق خیرپور کی تحصیل کنگری میں گیسٹرو سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے، جبکہ صوبے بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 3 بچوں سمیت 6 افراد گیسٹرو سے چل بسے۔
شہریوں کا کہنا ہے گرمی اور حبس سے بچے بوڑھے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، فوری طور پر بجلی بحال کی جائے۔دوسری جانب میہڑ اور سپریو بند کے درمیان سیلاب میں ڈوبے دیہات کے مزید 400 مکانات گر گئے۔قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ سے سیہون تک اب بھی کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔

متعلقہ خبریں