ایک بار یہ پڑھیں دیکھیں پھر حج کا بلاوا کیسے آتا ہے۔انشااللہ اسی سال حج نصیب ہوگا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)! عرصہ دراز سے حج وعمرہ کیلئے وظائف کررہا تھا‘ ہمارا بھی نصیب جاگا‘ منظوری ہوئی اور جون 2013ء کو ہماری بھی حاضری اس مالک و خالق نے منظور فرمائی۔صدق دل‘ شوق و ذوق اور اس کے کرم کی بدولت ہی سب کچھ ہے۔ چند سال پہلے کی گرمیوں کے دن تھے‘ مجھے راستہ میں ماسٹر منظور احمد جو مقامی سکول میں سبجیکٹ سپیشلسٹ تعینات ہیں ملے‘ قریبی چائے خانہ سے چائے پلائی باتوں باتوں میں کہنے لگے: سنا ہے آپ تعویذ وغیرہ دیتے ہیں میں نے کہا آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے میں نے آج تک تعویذ نہ لکھا ہے اور نہ ہی کسی کو دیا ہے‘ ایک وظیفہ قرآنی عرصہ سے کررہا ہوں بخیرو عافیت سے ہوں‘ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تمام بچوں کے فرائض پڑھائی‘ لکھائی‘ شادی سے فارغ البال ہوں‘ انہیں رہائش وغیرہ بھی دی ہوئی ہے‘ اپنا کھاتے پیتے اور کماتے ہیں۔ ایک بیٹاکویت میں‘ دوسرا شارجہ اور تیسرا ابوظہبی میں‘ چوتھا اسلام آباد میں بغرض اپنے کاروبار رہائش پذیر ہیں‘ تعلیمی لحاظ سے ہم دونوں میاں بیوی ایف اے اور پرائمری پاس ہیں اور بچے مڈل‘ میٹرک‘ بی اے‘ بی کام اور دو بچیاں پی ایچ ڈی ذولوجی اور ایم اے انگلش ہیں یہ سب کیسے ہوا‘ اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم عنایت ہے ورنہ عقل سے سوچ بھی نہیں سکتا۔
بہرحال ان کے اصرار اور حالات کے پیش نظر قرآنی وظیفہ فوٹو سٹیٹ دے دیا کہ حسب ضرورت صبح و شام پڑھا کریں نماز کی پابندی کریں اللہ تعالیٰ غفور الرحیم ہے وہ اپنا فضل و کرم کرے گا۔حسب معمول بندہ کچھ عرصہ کے بعد ماسٹر منظور کے گھر ملاقات کیلئے گیا پوچھا تو معلوم ہوا کہ صاحب موصوف بغرض عمرہ سعودی عرب تشریف لے گئے ہیں۔۔جاری ہے ۔ بندہ حیران و پریشان ہوا کہ ایک طرف تو اس قدر مالی پریشانی اور دوسری طرف عمرہ کی سعادت حاصل کرنا۔خیر واپس آنے پر شوق سے ملاقات کی‘ حالاحوال پوچھا تو پتہ چلا کہ یہ خوش نصیبی‘ کامیابی وظیفہ کی بدولت نصیب ہوئی‘ بے سروسامانی‘ پریشانی اور مال نہ ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ مسبب الاسباب ہے۔ ایک دن ماسٹر منظور وظیفہ کے دوران کیمپ مائی مہر گئے دوست احباب/ ماسٹر حضرات جمع تھے عمرہ کے سلسلہ میں بشکل کمیٹی فی کس پانچ سو روپیہ کا تذکرہ کررہے تھے ماسٹر صاحب کو بھی دعوت دی کہ کمیٹی مذکورہ میں شام ہوجائیں‘ ماسٹر صاحب نے انکار کیا کیونکہ مالی حالات بہت زیادہ پریشان کن تھے‘ اس پر دوسرے ماسٹر دوست نے کہا کہ آئندہ تنخواہ پر کمیٹی دے دینا شامل کمیٹی تو ہوجائیں۔ اس قدر اصرار و تکرار اور انکار کے باوجود جب پہلی پرچی اٹھائی گئی تو ماسر منظور احمد ہی کی منظوری ہوئی یہ تو نصیب و کرم اور منظوری کے فیصلے ہیں۔ عمرہ بھی کیا اوربیٹے کی ملازمت کا پروانہ بھی گھر بیٹھے مل گیا‘ یہ ہیں نصیب کے فیصلے اور اس ذات باری کا کرم و فضل۔ میں بھی عرصہ دراز سے حج وعمرہ کیلئے وظائف کررہا تھا‘ ہمارا بھی نصیب جاگا‘ منظوری ہوئی اور جون 2013ء کو ہماری بھی حاضری اس مالک و خالق نے منظور فرمائی۔صدق دل‘ شوق و ذوق اور اس کے کرم کی بدولت ہی سب کچھ ہے‘ آپ بھی وظیفہ پڑھیں‘ اپنا ذوق و شوق وابستگی حضوری کے ساتھ جاری و ساری رکھیں‘ قبولیت پر ہمیں بھی نیک دعاؤں میں یاد رکھیں۔
سب سے بڑی خواہش آرزو‘ حسرت اس مالک خالق کے گھر کی حاضری اور حضور ﷺ کے روضہ اقدس پر درود و سلام پڑھنا بہت بڑا انعام اور دینوی اور دنیاوی خوشی ہے لیکن ہم لوگ بچوں کی شادی تعمیر مکانات کوٹھیاں بنانے لگ جاتے ہیں۔ ایک بار صدق دل کے ساتھ باقاعدہ ادائیگی نماز اور درج ذیل وظیفہ پڑھیں‘ اللہ تعالیٰ قبول و مقبول فرمائے۔۔جاری ہے ۔ وظیفہ خاص ’’قرآنی منزل‘‘ (ہر اسلامک کتب خانہ سے باآسانی دستیاب ہے) ہے جو 33 آیات پر مشتمل ہے۔ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ یا صبح و شام ایک مرتبہ پڑھ لیں۔ (رانا محمد طارق سلیم‘ جھنگ صدر)حج کی خواہش وظیفہ عبقری اور غیبی اسباب محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی خیریت خداوند کریم سے مطلوب ہے اور یہ دعا ہے کہ آپ‘ آپ کا تمام عملہ تادم زندگی خیروعافیت سے رہ کر مخلوق خدا کی خدمت سچائی اور خلوص سے ادا کریں اور اللہ تعالیٰ آپ کی اس خدمت کو اپنی دربار میں قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین۔راقمہ رسالہ عبقری 2011ء سے پڑھتی ہے مگر مسلسل نہیں جب میں گھر آتی تھی تب ہی پڑھتی تھی(میں پڑھائی کے سلسلے میں ہاسٹل میں تھی)۔عبقری میں شائع ہوئے بے شمار وظائف خود بھی کیےہیں اور رشتہ داروں کو بھی دئیے ہیں جس نے بھی جو بھی وظیفہ کیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت میں اس کو ڈھانپ لیا ہے۔ میرے ابو جی نے رسالہ عبقری میں حج کیلئے وظیفہ پڑھا‘ میرے ابو کہتے ہیں کہ جب میں نے یہ وظیفہ شروع کیا تو حج کیلئے غیبی طور پر اسباب بننا شروع ہوگئےاور اسی سال یعنی 2009ء میں حج کیا‘ وظیفہ یہ ہے کہ ہر صبح جب نماز فجر کی اذان ہو‘ سن کر اذان کے ہر لفظ کا جواب دیں۔جاری ہے ۔اذان ختم ہو تو تین مرتبہ تلبیہ لَبَّیْکَ اللّٰهُمَّ لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ لا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَکَ وَالْمُلْکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ پڑھے۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس وظیفے کو قبول کرکےمیرے ابو کو حج پر بلالیا۔دوسرا وظیفہ جو میں خود بھی کرتی ہوں اور بے شمار فوائد اٹھاتی ہوں۔ میں یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھتی ہوں۔
جب بھی کہیں جانا ہوتا ہے تو گاڑی آسانی سے ملتی ہے اور جب کوئی چیزیں خریدنی ہوں تو آسانی سے اچھے ریٹ پر مل جاتی ہیں۔سورۂ قریش کا ورد بھی کرتی ہوں جب گاڑی بالکل خالی ہوتی ہے توجلدی سے سواریاں آکر گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں۔ سورۂ کوثر تو ہر چیز میں برکت کیلئے لاجواب وظیفہ ہے جس چیز پر بھی دم کرو صرف گیارہ مرتبہ یعنی اکثر اچانک مہمان زیادہ آجاتے ہیں اور کھانا کم ہو تو جب بھی سورۂ کوثر پڑھی تو ماشاء اللہ اللہ اتنی برکت ڈال دیتا ہے کہ سب سیر ہوکر کھا بھی جاتے ہیں۔جاری ہے ۔اور کچھ بچ بھی جاتا ہے۔ اسی طرح کئی مرتبہ واشنگ پاؤڈر پر دم کیا تو وہ بہت دنوں تک ہمارے کپڑے دھوتے ہیں اور ختم ہی نہیں ہوتا۔ میں نے عبقری روحانی اجتماع میں اپنے ابو اور کزن کے ساتھ شرکت کی‘ میرے ابو بہت تعریف کررہے تھے کہ ماشاء اللہ اتنی تعداد میں لوگ تھے اور سب سیر ہوکر کھاجاتے تھے‘ مجھے بہت زیادہ ٹینشن تھی ایک مسئلہ بہت زیادہ گھمبیر تھا اس سے نجات کیلئے میںحٰمٓ لَایُنْصَرُوْن کو ایک لاکھ پچیس ہزار مرتبہ پڑھا الحمدللہ اللہ نے پریشانی دور کردی۔ اس کے علاوہ میں جنات کا پیدائشی دوست جلد سوئم میں آنیوالا وظیفہ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہِ سارا دن کھلا پڑھتی ہوں۔۔جاری ہے ۔اللہ تعالیٰ آپ کو انسانیت کی رہنمائی کیلئے قبول فرمالے اور حضرت علامہ لاہوتی صاحب کو بھی تمام انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ بنا کر قبول کرلیں۔ اللہ تعالیٰ تمام عبقری رسالے کیلئے خدمت کرنے والوں کوقبول کرلے