ڈرامہ ’مشکل‘ نے زینب شبیر کیلئے مشکل کھڑی کردی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ابھرتی اداکارہ زینب شبیر کے لیے ڈرامہ سیریل ’مشکل‘ نے حقیقی مشکل کھڑی کر دی ہے۔جیو انٹرٹینمنٹ کے سپرہٹ ڈرامہ سیریل ’مشکل‘ میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ زینب شبیر نے اپنی پریشانی بیان کی ہے۔
انہوں نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دیے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ ڈرامے میں منفی کردار کے سبب اب مداح حقیقت میں اُن سے نفرت کرنے لگ گئے ہیں، مداحوں کے اُن کے پاس میسجز آتے ہیں جن میں وہ مجھے برا بھلا کہتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Lollyzone (@lolly_zone)


اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے اتنی نفرت آج تک نہیں ملی جتنی مشکل ڈرامہ کرنے کے بعد ملی ہے، جب سے مشکل ڈرامے میں کام شروع کیا ہے میں نے سوشل میڈیا پر آنے والے کمنٹ پڑھنا ہی بند کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل مشکل کو جیو کے ناظرین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی تھی، ڈرامہ ختم ہونے کے باوجود خبروں میں اِن ہے۔اس ڈرامے میں زینب شبیر نے منفی (حریم) کردار ادا کیا تھا جبکہ اُن کے مدِ مقابل اداکارہ صبور علی نے ایک سیدھی سادی معصوم لڑکی کا کردار نبھایا تھا۔