انگلینڈ میں علاج کیلئے موجود شاہین شاہ آفریدی کب سے بولنگ کروانا شرو ع کر دیں گے ؟ دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید اگلے ہفتے انگلینڈ جائیں گے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ عمر رشید انگلینڈ میں ری ہیب کے لیے موجود فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپر وائز کریں گے۔عمر رشید کا گزشتہ ہفتے دبئی سے واپسی پر انگلینڈ کے لیے ویزا اپلائی کیا گیا، اب امکان ہے کہ آئندہ ہفتے ان کا ویزا مل جائے گا جس کے بعد وہ فوراً انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ شاہین آفریدی جلد بولنگ کا آغاز کریں گے اور عمر رشید ہی انگلینڈ میں شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کے تمام انتظامات کریں گے۔بولنگ کوچ کا شاہین آفریدی کے ہمراہ انگلینڈ سے آسٹریلیا جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، عمر رشید کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سپورٹ سٹاف میں شامل ہونے کا امکان ہے۔