بالی وڈ اداکارہ خوشی کپور کی تصاویر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل خوشی کپور کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں . انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اداکارہ خوشی کپور کی کچھ تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by ᴋʜᴜsʜɪ ᴋᴀᴘᴏᴏʀ (@khushi05k)


سوشل میڈیا پر ادکارہ کی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں پرپل رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے . یاد رہے کہ خوشی کپور اپنی دلکش اداؤں سے لوگوں کو دیوانہ بنا رہی ہیں .
گزشتہ دنوں اداکار ارجن کپور نے اپنی سوتیلی بہن خوشی کپور اور کزن شنایا کپور کو بالی ووڈ کیریئر کے حوالے سے مشورہ دے دیا . ایک انٹرویو میں ارجن کپور نے اپنی بہن خوشی کپور اور کزن شنایا کپور کی آنے والی پہلی فلموں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ان سے کہا ہے سنو سب کی، کرو اپنی .
اداکار نے کہا تھا کہ جب ایک نکتے پر جھانوی تذبذب کا شکار ہوئیں کہ گونجن سکسینا کے ساتھ کام کریں یا نہیں تو اس وقت بھی میں نے اسے یہی کہا تھا . واضح رہے کہ خوشی کپور زویا اختر کی آئندہ آنیوالی فلم دی آرچیز سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کررہی ہیں جبکہ بونی کپور کے بھائی سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کرن جوہر کی فلم بےدھڑک سے اپنا بالی ووڈ کیریئر ڈیبیو شروع کررہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں