برائلرمرغی مزید 2 روپے مہنگی ، گوشت 206 روپے فی کلو کاہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 2 روپے اضافہ،برائلر مرغی کا گوشت 204 سے بڑھا کر 206 روپے فی کلو مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت ک کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کیا گیاہے۔برائلر مرغی کا گوشت 204 سے بڑھا کر 206 روپے فی کلو مقرر کردیا گیا۔دوسری جانب زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 134 اور پرچون ریٹ 142 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح فارمی انڈوں کا ریٹ 153 روپے فی درجن برقرار جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 470 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز گوشت کے ریٹ میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کےبعد برائلر مرغی کا گوشت 194 سے بڑھا کر 204 روپے فی کلو کاہوگیا تھا جبکہ زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 133 اور پرچون ریٹ 141 روپے فی کلو مقرر کیا گیا تھا۔ اسی طرح فارمی انڈوں کا ریٹ 153 روپے فی درجن جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 470 روپے مقرر کیا گیا تھا