ایشوریا رائے نے ابھیشیک بچن سے پہلے کس سے شادی کی تھی؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کا نام شامل ہے اور ان کی شادی کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی تھی۔ابھیشک اور ایشوریا رائے کی شادی پر یہ افواہ خوب گردش کرتی رہی کہ ان دونوں کی کنڈلی مل نہیں رہی اور ایشوریا رائے مانگلک ہیں تو انکو ابھیشک سے پہلے کسی درخت سے شادی کرنی ہو گی۔
یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندو مذہب میں مانا جاتا ہے کہ جو شخص مانگلک ہوگا تو وہ جس سے شادی کرے گا اس کا شادی کے کچھ عرصے بعد انتقال ہو جائے گا۔اور ایسی صورت میں جو شخص مانگلک ہوتا ہے اسکو درخت سے شادی کرنی ہوتی ہے۔
ایشوریا رائے سے متعلق یہ خبر اس وقت وائرل ہوئی تھی جب 2007 میں ابھیشیک کے گھر والوں نے اعلان کیا کہ شادی ان کی رہائش گاہ جو ہو میں ہوگی اور زیادہ ہنگامہ نہیں ہوگا۔اس اعلان کے بعد لوگوں میں وجہ جاننے کا تجسس مزید بڑھ گیا تھا۔ تاہم شادی کے بعد ایشوریا رائے نے ایک انٹرویو کے دوران اس خبر کی تردید کر دی تھی۔