یشمیٰ گل اور عریشہ رضی کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ یشمیٰ گل اور اداکارہ عریشہ رضی کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں دونوں اداکاراؤں کو بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسلتا ہے۔
ویڈیو میں یشمیٰ گل اور عریشہ رضی گانے پر ایک جیسے پوز دے رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اس سے قبل اداکارہ نے ٹک ٹاک پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں انہیں بالی ووڈ کے مشہور گانے کالا چشمہ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔گزشتہ دنوں اداکارہ یشمیٰ گل کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ ذرا ذرا بہکتا ہے گانے میں ایکٹ کرتیں دکھائی دے رہی تھیں۔
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کرنے لگے ۔ایک صارف نے لکھا کہ یار اچھی خاصی بندی ہے یہ تو۔جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مطلب کچھ بھی؟