شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی اپنی پاکستانی ہم شکل سے ملاقات، تصویر وائرل
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی اپنی پاکستانی ہم شکل سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔حال ہی میں سہانا خان کی دبئی میں پاکستانی نوجوان لڑکی بریہ سے ملاقات ہوئی جسے ان کا ہم شکل قرار دیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
بریہ نے سہانا خان کے ساتھ تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی جو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
بریہ نے تصویر کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ “بالآخر سہانا خان سے ملاقات ہوگئی”۔انہوں نے لکھا کہ “میری اور سہانا کی تصاویر ایک ساتھ جوڑ کر مجھے بھیجنے والے مذکورہ تصویر کے ذریعے ہمارا اچھے سے موازنہ کر سکتے ہیں”۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی نئی فوٹو شوٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram