سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔ایک گرام سونے کی قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی
ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ملکی گولڈ مارکیٹ میں 24قیراط سونا214.49جبکہ 21قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 187.68ریال رہی۔
مارکیٹ میںایک اونس سونا6675ریال میں فروخت ہوتارہاجبکہ سونے کی اینٹ 1501.40ریال میں فروخت ہوئی ۔واضح رہے کہ سعودی مارکیٹ میں بھی بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں آنے والی تبدیلی سے متاثرہوئی ہے۔