راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمن الیکشن نہیں روک سکتے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ڈی ایم کرپشن بچا کے بعد سیاست بچا مہم پر ہے، 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اور ڈالر نہیں رکا .
سابق وزیر داخلہ نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی صورت حال نازک ہو گئی ہے .
مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے . باہر سے کوئی امداد آئی، نہ انہیں اندر سے مدد ملی . انہوں نے کہا کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز اور فضل الرحمن انتخابات نہیں روک سکتے . شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے دور میں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، 2 وزارتیں ہم نے دیں، 2 انہوں نے دیں،ساتھ ان کو کراچی سے فارغ کردیا . انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بے شک لاہور بیٹھیں، الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے . عمران خان اگلی انتخاب مہم سندھ سے شروع کرے گا . شیخ رشید نے کہا کہ سمرقند میں بلاول کا چہرہ پڑھا جا سکتا ہے،پنجاب کی حکومت گرانے والے مرکز کی فکر کریں،آٹا اور پٹرول نایاب ہے .